پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'کی آج صبح اوترسو پولیس تھانہ سے وابستہ اہلکار نے ایس ڈی پی او اچھہ بل محمد رفیع کی زیر نگرانی میں ایک ناکہ قائم کیا، اس دوران ایک نوجوان کو شک کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی جس دوران اس کے تحویل سے شراب کی 13بوتلیں اور 12 کلو فکی برآمد ہوئیں ۔
پولیس نے مذکورہ نوجوان کی شناخت جاسر احمد راتھر ولد: عبد الرحمٰن راتھر ساکنہ چیرپورہ اوترسو کے بطور کی ہے ۔
ایس ایچ او پولیس تھانہ اوترسو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'مذکورہ نوجوان کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر83/2020 زیر دفع 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔