ETV Bharat / state

کوکرناگ میں منشیات مخالف جانکاری کیمپ

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں منشیات مخالف جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران منشیات کے برے اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

کوکرناگ میں منشیات مخالف جانکاری کیمپ
کوکرناگ میں منشیات مخالف جانکاری کیمپ
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 4:32 PM IST

تفصیلات کے مطابق کوکرناگ کی کلب پارک میں فوج نے ہیومن رائٹس اینڈ اینٹی کرپشن فارم نامی غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے منشیات کے خلاف جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا۔

کوکرناگ میں منشیات مخالف جانکاری کیمپ

اس کیمپ میں ہیومن رائٹس اینڈ اینٹی کرپشن فارم کے سٹیٹ وائس پریزیڈینٹ فخر بابا کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کے علاوہ کوکرناگ حلقہ سے آئے ہوئے کئی لوگوں نے حصہ لیا۔ جبکہ فوج کی انیس راشٹریہ رائفلز کے میجر بھشم دیو مہمان خصوصی کے بطور شامل ہوئے۔ ان کے ہمراہ سی آر پی ایف کے ڈپٹی سی او بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی بحال کرنے کا مطالبہ

اس موقع پر مقررین نے لوگوں کو سماج میں پھیلے منشیات کی بدعت کو جڑ سے مٹانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد اسکولی سطح پر بھی کرنا چاہئے، تاکہ بچوں کو ڈرگ ایڈکشن کے حوالے سے جانکاری اور اس کے مضر اثرات سے روبرو ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وباء میں مبتلا ہوچکے ہیں، ان کو اُس چیز سے چھٹکارا دلانے کے لیے والدین کو کلیدی رول نبھانا چاہئے، تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اس بدعت سے محفوظ اور پاک رہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سٹیٹ وائس پریزیڈینٹ فخر بابا نے کہا کہ پوری قوم اس بدعت میں ملوث ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹیریٹری میں جو وباء کی بیماری پھیلی ہوئی ہے، ہمارے نوجوان دن بہ دن اس وباء میں ملوث ہو رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اس وباء کا خاتمہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.