ETV Bharat / state

Demolition Drive in Kokernag: کوکرناگ میں انہدامی کارروائی، آٹھ ڈھانچے منہدم - کوکرناگ تجاوزات

سب ضلع انتظامیہ کوکرناگ کی جانب ’’کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی‘‘ کی پاداش میں انہدامی کارروائی Drive Against Encroachment in Kokernagکے دوران 8ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 6:54 PM IST

Updated : Apr 20, 2022, 7:21 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے آٹھ تعمیراتی ڈھانچے منہدم کئے گئے۔ Drive Against Encroachment in Kokernagانتظامیہ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کے خلاف انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ کوکرناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق تجازوات کے خلاف مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق منہدم کیے گئے ڈھانچوں کے مالکان کو پیشگی نوٹس بھیجی گئی تھی، جبکہ ان کے پاس کوکرناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تعمیرات کے لیے اجازت نامہ نہیں تھا۔ Encroachment in Kokernagعہدیداروں کے مطابق تعمیراتی ڈھانچوں کے مالکان نے عمارتوں کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے بغیر ہی تعمیراتی کام شروع کیا، جس کے چلتے سب ڈویژنل انتظامیہ کوکرناگ نے بغیر اجازت نامہ تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کرنے کے احکامات صادر کیے۔

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کوکرناگ نے کہا کہ ’’غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر محکمہ تعمیرات عامہ، ریونیو، کے ڈی اے، ایم سی کوکرناگ کی مشترکہ ٹیم کے ذریعے این ایچ آئی ڈی سی ایل کی مدد سے تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی Drive Against Encroachment in Kokernagانجام دی گئی۔

مزید پڑھیں: LCMA Demolition Drive: سرینگر میں انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے مسمار

انہوں نے کہا کہ انہدامی کارروائی کے دوران آٹھ ڈھانچوں کو منہدم کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والے کئی تعمیرات کی نشاندہی پہلے ہی کی جا چکی ہے Encroachment in Kokernag اور آنے والے دنوں میں انہیں بھی منہدم کیا جائے گا۔

Last Updated : Apr 20, 2022, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.