ان آکسیجن سلینڈرز کی فراہمی سے ٹراما ہسپتال بجبہاڑہ اور ضلع کے دیگر صحت مراکز میں آکسیجن کی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ آکسیجن سلینڈرز کو نیشنل ہائی وے اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے فلاحی اقدام کے طور پر عطیہ کیا ہے۔
اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر نکھل بورکر، اے سی آر سید یاسر، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ایم وائی زاگو اور دیگر افسران موجود تھے۔