ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر دوران شب ہی اے ڈی سی کی قیادت میں ایک ٹیم نے ونپوہ علاقے میں مقیم ہلاک شدہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں کو ایک ایک لاکھ روپے کا چیک عطیہ (امداد) کے طور پر پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شام نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع کولگام کے ونپوہ علاقے میں غیر مقامی باشندوں (مزدوروں) کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے سبب دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اور شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ہلاک شدہ افراد کی شناخت راجہ ریشی دیو کمار اور جوگندر ریشی دیو کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں تین غیر مقامی مزدوروں کا قتل کیا گیا تھا۔
ان ہلاکتوں کے بعد یہاں کام کرنے والے غیر مقامی مزدور واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔