وادیٔ کشمیر میں کورونا وبا کے چلتے جہاں انتظامیہ کی جانب سے 84 گھنٹوں کا لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ وہیں شعبۂ صحت کے ڈائریکٹر مشتاق احمد راتھر نے کورونا سے نمٹنے کے لئے ضلع اننت ناگ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ لوگوں کو احتیاتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بیماری سے نمٹنے کے لئے لوگوں کو ایک ساتھ مل کر وائرس کو مات دینے کے لئے لڑنا ہے۔ اس موقعہ پر انہوں نے کووڈ سے نمٹنے کے لئے مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بجبہاڑہ سب ڈسٹرک اسپتال میں ایک آکسیجن پلانٹ لگنے والا ہے، جس کے لئے انہوں نے خصوصی طور پر بجبہاڑہ کے سب ڈسٹرک اسپتال کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ : کورونا وائرس کے درمیان یوم مزدورخاموشی سے منایا گیا
انہوں نے کہا کہ 500 لیٹر پر منٹ کے حساب سے آکسیجن فراہم کرنے والے اس پلانٹ کو انہیں ٹرائل کے ذریعے چیک کرنا ہے جس کے بعد اس کو کووڈ متاثرہ مریضوں کے لئے فراہم کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر کے ہمراہ ضلع اننت ناگ کے چیف میڈیکل آفیسر اور شعبۂ صحت سے وابستہ دیگر کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔