ETV Bharat / state

Incubation Centre Achabal انکیوبیشن سینٹر کی پہلی ٹرائل رن دی گئی انجام - انکیوبیشن سینٹر کی ٹرائل رن

اچھہ بل میں قائم کیے گئے کامن انکیوبیشن سینٹر کے ٹرائل رن کے موقع پر عہدیداروں نے ماہی پروروں سے سنٹر سے استفادہ حاصل کرکے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کی اپیل کی۔ Achabal Incubation Centre

Trial Run of Incubation Centre Achabal: انکیوبیشن سینٹر کی پہلی ٹرائل رن دی گئی انجام

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 2:55 PM IST

انکیوبیشن سینٹر کی پہلی ٹرائل رن دی گئی انجام

اننت ناگ: ڈائریکٹر فشریز، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں قائم کامن انکیوبیشن سینٹر کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر فشریز محمد فاروق ڈار نے کامن انکیوبیشن سینٹر، اچھہ بل کا معائنہ کیا اور اس کے پہلے ٹرائل رن کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران نے بھی کامن انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کرکے وہاں موجود مشینری کا جائزہ لیا۔ دورہ کرنے والے افسران نے کامن انکیوبیشن سینٹر پر کام کر رہے افراد سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے سنٹر پر فشریز سے وابستہ کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

افسران نے ماہی پروری کو فروغ دینے اور اس صنعت سے جڑے کسانوں کو کامن انکیوبیشن سینٹر کے فوائد اور یہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ افسران نے کہا کہ قدری آبی ذخائر سے مالامال وادی کشمیر ماہی پروری کے لئے موزوں جگہ ہے اور حکومت کی جانب سے ماہی پروروں کو مختلف اقسام کی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ماہی پروروں کو کامن انکیوبیشن سینٹر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں:Fisherwomen Of Kashmir مچھلی فروخت کرنے والی ماہی گیر خواتین کی حالت زار

قابل ذکر ہے کہ اچھہ بل میں قائم کیے گئے کامن انکیوبیشن سینٹر 2.45 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جو جدید ترین سہولیات سے لیس ہے جہاں نجی طور پر ماہی پروری کے ساتھ وابستہ کسان بھی استفادہ حاصل سکتے ہیں۔ سنٹر پر مچھلیوں کو فریز، پروسیس اور پیک کرنے کی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہے تاکہ ماہی پرور اپنی پیداور کو مختلف علاقوں میں بآسانی پیداوار برآمد کرکے اپنی آمدن میں اضافہ حاصل کر سکتے ہیں۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر اور ایم ڈی کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر ساؤتھ، فشریز اور JKHPMC کے افسران اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.