ETV Bharat / state

لوگوں کی بیماری کی وجہ بنی سڑک - لوگوں کو شدید ترین مشکلات

بارش کا پانی سڑک پر جمع ہو کر کیچڑ کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور موسم خشک ہوتے ہی یہی دھول بن کر لوگوں کے لئے پریشانیاں پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ اکثر و بیشتر بیمار ہی رہتے ہیں۔

لوگوں کی بیماری کی وجہ بنی سڑک
لوگوں کی بیماری کی وجہ بنی سڑک
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 7:13 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ سے صرف 15 کلو میٹر کی دوری پر واقع سرہامہ نامی علاقہ سڑک کی سہولیت سے مہروم ہے۔

دور جدید میں بھی یہ سڑک انتہائی خستہ ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگوں کی بیماری کی وجہ بنی سڑک

مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر و تجدید کو لے کر اُنہوں نے کئی بار محکمہ آر اینڈ بی کے دروازے کھٹکھٹائے، اس کے باوجود آج تک سڑک کی مرمت عمل میں نہیں لائی گئی۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائدہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے اُن کا چلنا پھرنا بھی دشوار بن گیا ہے جبکہ سڑک پر بڑے بڑے کھڈے موجود ہیں۔ بارش کے دوران پانی جمع ہو کر کیچڑ کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور موسم خشک ہوتے ہی یہی دھول بن کر لوگوں کے لئے پریشانیاں پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ اکثر و بیشتر بیمار ہی رہتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: آشا ورکرز کا احتجاج

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ حاملہ خاتون، سرجری، یا دیگر امراز میں مبتلا بیماروں کو کئی ساری دکتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کیونکہ اُن کو اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ یہ روڈ اُن کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

اس ترقی یافتہ دور میں حکومت لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے، تاہم آج بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں سڑکوں کی خستہ حالت اُن تمام دعوﺅں کی پول کھول رہی ہے۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے فون پر محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایکزیکوٹوں انجینئر عبدل قیوم مٙلک سے بات کی تو اُنہوں نے لوگوں کے مطالبات زہن میں رکھ کر کہا کہ مزکورہ علاقے کے لوگ ضلع ترقیاتی کمشنر کے آفس میں ایک عرضی نامہ درج کروائیں۔

سرہامہ کے لوگوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تکمیل کے لئے جلد از جلد اقدامات کیے جائيں تاکہ مزکورہ علاقے کے غریب عوام کو مستقبل میں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.