ETV Bharat / state

Dilapidated Common Facility Centre in Bijbehara: بجبہاڑہ میں قائم کامن فیسیلٹی سینٹر خستہ حالی کا شکار - کامن فیسلٹی سینٹر خستہ حالی کا شکار

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقۂ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم کھرم درپورہ کو ماڈل ولیج Model Village in Anantnag قرار دینے کے بعد محکمۂ دیہی ترقی نے سال 2006 میں کامن فیسلٹی سینٹر Common Facility Centre کا قیام عمل میں لایا، لیکن تب سے لیکر آج تک لوگوں کو مذکورہ عمارت سے کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں ملا، اگرچہ مذکورہ عمارت کو شادی بیاہ یا دوسری طرح کی تقریبات کے لئے مختص رکھا گیا تھا، تاہم دور حاضر میں مذکورہ عمارت خستہ حالی کی شکار ہو چکی ہے۔ Dilapidated Common Facility Centre

Dilapidated Common Facility Centre in Bijbehara: بجبہاڑہ میں قائم کامن فیسلٹی سینٹر خستہ حالی کا شکار

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 6:25 PM IST

حکومت کی جانب سے جہاں کئی عمارتیں لوگوں کے مفاد کے لئے تعمیر کی جاتی ہیں، وہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کردہ عمارتیں مختلف علاقوں میں ویران ہو چکی ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، جب کہ ان عمارتوں کو کار آمد بنانے میں متعلقہ محکمے بھی لاپرواہی برتتے ہیں۔ Dilapidated Common Facility Centre

Dilapidated Common Facility Centre in Bijbehara: بجبہاڑہ میں قائم کامن فیسلٹی سینٹر خستہ حالی کا شکار

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقۂ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم کھرم درپورہ کو ماڈل ولیج قرار دینے کے بعد محکمۂ دیہی ترقی نے سنہ 2006 میں کامن فیسیلٹی سینٹر Common Facility Centre in Dirpora کا قیام عمل میں لایا، لیکن تب سے لیکر آج تک لوگوں کو مذکورہ عمارت سے کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں ملا، اگرچہ مذکورہ عمارت کو شادی بیاہ یا دوسری طرح کی تقریبات کے لئے مختص رکھا گیا تھا، تاہم دور حاضر میں مذکورہ عمارت خستہ حالی کی شکار ہو چکی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سینٹر کو بنائے ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں، لیکن آج تک عمارت کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمارت کو بے کار چھوڑ دینا سرکاری پیسوں کو برباد کرنے کے متراف ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ کامن فیسیلٹی سینٹر کے تعمیر کرنے کے بعد اسے محکمۂ دیہی ترقی نے خدا کے رحم و کرم پر چھوڈ دیا اور اس عمارت کی دیکھ ریکھ کرنے کے لیے انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، جب کہ کچھ شر پسند عناصر نے اس عمارت کی کھڑکیاں اور اندر موجود لاکھوں روپے کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ Dilapidated Common Facility Centre

انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو نشے کی لت میں ملوث افراد اپنے مفاد کے لئے استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث علاقہ کے نوجوان غلط کام کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ 'ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ علاقے میں موجود عمارت کو لوگوں کے مفاد کے لئے استعمال کیا جائے یا پھر عمارت اسکول کے حوالے کی جائے، تاہم آج تک ان کے اس دیرینہ مطالبے پر کسی نے کوئی غور نہیں کیا۔' Dilapidated Common Facility Centre

وہیں اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہ معاملہ محکمۂ دیہی ترقی کے اسسٹنٹ ڈیولپمینٹ کمیشنر ریاض احمد شاہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ وہ یہ مسئلہ بی ڈی او سریگفوارہ کی نوٹس میں لائیں گے اور محکمہ بہت جلد مذکورہ عمارت کی خستہ حالی کو دور کرنے میں اپنا تعاون کرے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد اس عمارت کی خستہ حالی کو دور کر کے عوام کے نام وقف کیا جائے گا تاکہ لوگ عمارت کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔ Dilapidated Common Facility Centre

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.