اننت ناگ: حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے زرپورہ علاقہ میں میونسپل کمیٹی کی جانب Bijbehara Municipal Committee سے انہدامی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے، کئی دوکانوں کو منہدم کیا demolition drive at main market Zirpara گیا۔
بجبہاڈہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے انہدامی کارروائی اس موقع پر میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے چیئرمین ماجد خان کے ہمراہ میونسپل عملے کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے چیئرمین ماجد خان نے کہا کہ ’’یہ دوکانیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گی تھی، جس سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔‘‘انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچے کو ہٹاکر بازیاب کرانا ہماری آج کی اس ڈرائیو کا اولین مقصد تھا۔ماجد خان نے کہا 'جن لوگوں نے غیر کانونی طور پر دوکانیں تعمیر کی ہے، اُن لوگوں سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود بہ خود ان ڈھانچوں کو گرا دیئے۔'
یہ بھی پڑھیں : اننت ناگ: محکمۂ مال کی جانب سے انہدامی کارروائی
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چائیے کہ متعلقہ محکموں سے باضابطہ طور اجازت نامہ حاصل کیے جانے کے بعد ہی کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر کا کام شروع کرئے۔
انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔