ETV Bharat / state

پہلگام: سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف انہدامی کارروائی - تقریبا 30 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑا لیا

جموں و کشمیر کے پہلگام میں تجاوزات کے خلاف محکمہ ریونیو اور پی ڈی اے کی ایک ٹیم نے تحصیلدار کی نگرانی میں تقریبا 30 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑا لیا۔

سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف انہدامی کارروائی

author img

By

Published : May 28, 2021, 7:33 PM IST

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر ماوورہ پہلگام کے علاقے میں انہدامی کارروائی شروع کی گئی۔ اس مہم میں ایس ایچ او پہلگام کے ساتھ تحصیلدار ڈاکٹر ارشد حسین اور پی ڈی اے کے ملازمین بھی موجود تھے۔

سرکاری اراضی پر قبضہ کے خلاف انہدامی کارروائی

ذرائع نے بتایا کہ موورا پہلگام میں آج انتظامیہ نے 30 کنال ریاستی اراضی تجاوزات سے آزاد کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر دیواریں تعمیر کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ماوورا پہلگام سے اطلاعات ملی تھیں کہ مقامی ہوٹل والوں نے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا اور ہوٹلز تعمیر کیے جا رہے تھے۔

اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے تقریبا 30 کنال اراضی پر انہدامی کارروائی کے ذریعے غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کیا۔ وہیں، انتظامیہ نے ہوٹلوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقے میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیر یا تجاوزات میں ملوث نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'انہدامی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور تجاوزات کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تجاوزات کو چھوڑ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.