کوکرناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینیئر لیڈر چودھری گلزار احمد کھٹانہ، سابق ایم ایل اے شانگس اور سینئر رہنما گلزار احمد وانی کے علاوہ پارٹی کے کارکنان نے بڑھ چھڑ کر حصہ لیا۔ DAP Held Workers convention in Kokernag
اجلاس کے دوران پارٹی کے سینیئر رہنما چودھری گلزار نے اپنی تقریر میں کہا کہ سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید حلقہ انتخاب کوکرناگ کی تعمیر وترقی کے لیے ہمیشہ سے کوشاں رہے ہیں اور ہماری بھی یہی کوشش رہے گی کہ ہم بھی اپنے لوگوں کے تئیں ہمیشہ ان کے لئے پیش پیش رہے گے۔ انہوں نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جب بھی الیکشن کا بگل بجے گا تو وہ اس کے لیے تیار رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینیئر لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے کہا کہ اس وقت جموں کشمیر کافی مسائل سے جوج رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں نے کافی کوشش کی تھی کہ کانگریس میں سدھار آجائے اچھے لوگ سامنے آئے تاکہ ہم آگے بڑیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔'
انہوں نے کہا کہ 'جس دلدل میں یہاں کے لوگ پھنسے ہوئے ہیں ایسے حالات میں ہم لوگوں کے تئیں اپنے اپنے خدمات انجام دینے سے قاصر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں یہاں کے لوگوں کو نکالنا ضروری تھا جس کے چلتے ہم نے غلام نبی آزاد کی سربراہی میں ایک نئی پارٹی تشکیل دی۔ '
مزید پڑھیں: DAP Convention In Doda مذاہب کی بنیاد پر سیاست نہیں کی جاسکتی، غلام نبی آزاد
انہوں نے کہا کہ; ہم نے اپنی زندگی کے تقریباً 50 سال کانگریس کو دئے ہیں لہذا ہماری پارٹی کے بارے میں یہ کہنا غلط ہے کہ ہم بی جے پی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ آج بھی کانگریس کی طرز پر قائم ہے اور ہم آج بھی کانگریس کی آئیڈیالوجی لے کر آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو کچھ حد تک راحت مل سکے۔'