ETV Bharat / state

DDC Anantnag Inaugurated Works: ڈی ڈی سی چیئرمین نے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور افتتاح کیا - ڈی ڈی سی چیئرمین محمد یوسف گورسی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈی ڈی چیئرمین محمد یوسف گورسی نے چھترگل بلاک کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف نے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور افتتاح کیا۔DDC Anantnag Inaugurated Developmental Works

ddc-chairman-anantnag-visits-chattergul-inaugurated-various-development-works
ڈی ڈی سی چیئرمین نے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور افتتاح کیا
author img

By

Published : May 10, 2022, 10:12 PM IST

اننت ناگ:ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ کے چیئرمین محمد یوسف گورسی نے ضلع اننت ناگ کے چھترگل بلاک کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ڈی ڈی سی ممبر چھترگل، بی ڈی سی چیئرمین ، بی ایم او ، ایس ایچ او، سرپنچ اور پنچ موجود تھے۔

چیئرمین نے بلاک کے مختلف مقامات پر حال ہی میں نصب کیے گئے بجلی ٹرانسفارمرز کا افتتاح کیا۔ چھترگل پی ایچ سی میں، ڈی ڈی سی ممبر، سابق ایم ایل اے اور بی ڈی سی چیئرپرسن کی موجودگی میں ایمبولینس کو عوام کے لیے وقف کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ہسپتال کے لیے یو ایس جی اور ایکسرے کی سہولیات کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:

چیئرمین نے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں نے زمینی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گولڈن کارڈ وغیرہ جیسی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور افسران پر زور دیا کہ وہ اسکیموں کے بہترین نتائج کے لیے پی آر آئی کے ساتھ تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.