ETV Bharat / state

DDC Chairman Reviews CAPEX Budget Works: ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 23, 2022, 6:27 PM IST

ڈی ڈی سی چیئرمین نے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران تعلیمی اداروں میں لیبارٹریز اور لائبریریوں کو فعال بنانے پر زور دیا تاکہ طلباء ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ DDC Chairman Anantnag Reviews Education Department’s Development works

ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ کے چیئرمین، چودھری ایم یوسف گورسی نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران چیئرمین کو اسکولوں کی جدید کاری اور بہتر تعلیمی معیار کو استوار کرنے کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وہیں طلباء کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے کیے جانے اقدامات کے بارے میں بھی گفت و شنید کی گئی۔ DDC Chairman Anantnag Reviews Education Department’s Development works

میٹنگ کے دوران اسکولوں کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے چیف ایجوکیشن افسر (سی ای او) اننت ناگ نے گورسی کو تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ اسکولوں کی تعداد، تدریسی عملہ، اندراج شدہ طلبہ اور اساتذہ اور طلبہ کے تناسب کی معقولیت سے متعلق اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔ DDC Chairman Reviews CAPEX budget works

ڈی ڈی سی کو تدریسی عملہ کی دستیابی، ڈراپ آؤٹ ہونے والوں کے اندراج، اسکولی عمارات، معذور بچوں کے لیے سہولیات و دیگر امورات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ عمارتوں، دیوار بندی، لیبارٹریز، فُٹ پاتھ، بیت الخلاء اور کھیل کے میدان سمیت زیر تکمیل مختلف کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل کے ممبران نے محکمہ کی طرف سے سرکاری سکولوں میں تعلیم کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانے اور اساتذہ کی طرف سے کی جارہی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سی ای او کو ہدایت کی کہ زیر تکمیل اسکولی عمارات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں میں لیبارٹریز اور لائبریریوں کا فعال ہونا ضروری ہے تاکہ طلباء ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.