ETV Bharat / state

Anantnag DDC Meeting: ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈی ڈی سی چیئرپرسن اننت ناگ نے، کے پی ڈی سی ایل حکام کو بجلی تاروں، کھمبوں، ٹرانسفارمرز سمیت دیگر مواد کی خریداری میں تیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ برفباری سے قبل بجلی سے جڑے سبھی کام مکمل ہو سکیں۔

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 6:58 PM IST

ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) چیئرمین، ایم وائی گورسی نے ضلع اننت ناگ میں آر ڈی ڈی، کے پی ڈی سی ایل، آبپاشی اور پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کیپیکس پلان District capex plan کے تحت انجام پانے والے کاموں کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ انہوں نے موسم سرما کی تیاریوں سے متعلق اٹھائے جا رہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی اننت ناگ کے وائس چیئرپرسن اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

ضلع کپیکس پلان District capex plan کے تحت محکمہ دیہی ترقی Rural Development Department کے ذریعے شروع کئے گئے 1925 کاموں کی انجام دہی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرمین DDC Chairman نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس ماہ کے آخر تک تمام زیر التواء کاموں کی الاٹمنٹ کو یقینی بنائیں۔

ڈی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ منصوبے عوام کی خواہشات کے مطابق تیار کئے گئے ہیں اور ان خواہشات کو پورا کرنے کے لیے زمینی سطح پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے محکمہ کو ان کاموں کے لئے سراہا جو پہلے ہی انجام پا چکے ہیں۔

گورسی نے اننت ناگ میں جل جیون مشن Jal Jeewan Mission کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ 300 اسکیموں کو ٹینڈر کے لیے پیش کیا گیا ہے اور ان پر عملدرآمد متوقع ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی Jal Shakti Department کے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام تر سرگرمیوں کو مکمل کریں اور اگلے سال اگست تک تمام گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

گورسی نے، کے پی ڈی سی ایل کے حکام کو تاروں، کھمبوں، ٹرانسفارمرز سمیت دیگر مواد کی خریداری میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی تاکہ برفباری سے قبل بجلی سے جڑے کام مکمل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ نے پہلے ہی ہدایت دی ہے کہ محکمہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بجلی کی کوئی غیر ضروری کٹوتی نہ ہو۔ انہوں نے لوگوں سے بھی بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کی۔

گورسی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برفباری کے دوران عوام کو پریشانیوں سے بچنے کے لیے برف صاف کرنے کے کاموں میں کوئی سستی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو بروقت سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف صاف کرنے کی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی PMGSYاور مکینیکل ڈویژن نے پہلے ہی ڈی سی اننت ناگ کی رہنمائی میں برف صاف کرنے کا ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا ہے اور اسی کے مطابق ڈویژنل اور سب ڈویژنل سطحوں پر برف صاف کرنے کے کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں رابطہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر پہلے ہی جاری کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.