تفصیلات کے مطابق بیک ٹو ولیج پروگرام کے حوالے سے ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا نے ایک پریس کانفرنس طلب کی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ ان کے علاقوں کے مسائل کو سامنے لانے، ان کو سمجھنے اور ان کو حل کرنے میں آسانی ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ہرسمرت کور بادل سمیت متعدد رہنما گرفتار
کلدیپ کرشن سدھا نے بتایا کہ شانگس، شترگل اور اچھہ بل بلاکس میں افسران دورہ کریں گے۔
انہوں نے پنچایتی و عوامی نمائندوں سے تلقین کی کہ وہ اس پروگرام کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے اور اپنے علاقوں میں تعمیر و ترقی کی راہوں کو مزید ہموار کریں۔