ETV Bharat / state

AASAISH Portal App ڈی سی اننت ناگ نے آسائش پورٹل، ایپ کا آغاز کیا - ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد

ڈی سی اننت ناگ نے ضلع میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے اور شہریوں کی شکایات کو مؤثر طریقے سے ازالہ کرنے کے لیے 'آسائش' پورٹل ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 30, 2023, 10:38 PM IST

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، سید فخرالدین حامد نے ضلع میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے اور شہریوں کی شکایات کو مؤثر طریقے سے ازالہ کرنے کے لیے 'آسائش' پورٹل ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر یہ بتایا گیا کہ آسائش پورٹل ایپلیکیشن ضلع اننت ناگ کے شہریوں کو ایک آسان آن لائن پلیٹ فارم مہیا کرے گا تاکہ وہ اپنی رائے، تجاویز، مطالبات اور شکایات کو فوری طور پر انتظامیہ کی نوٹس میں لا سکیں اور ان کا حل تیزی سے ممکن ہو سکے۔
مزید پڑھیں: Kisan Daksh Programme in Anantnag: اننت ناگ میں کسان دکش کے بارے میں اورینٹیشن پروگرام

درخواست دہندہ اپنی درخواست کے اسٹیٹس کو آن لائن ٹریک کر سکے گا، جس سے اس عمل کو مزید شفاف اور موثر بنایا جا سکے گا۔پورٹل کے علاوہ، ضلع انتظامیہ نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے ایک پورٹل بھی شروع کیا جو اس عمل کو مزید ہموار کرے گا۔ اس موقع پر ضلع و سیکٹورل افسران موجود تھے، جنہوں نے کمیونٹی کے لیے اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مجموعی طور پر، آسائش پورٹل کا آغاز اننت ناگ کے شہریوں کے لئے ایک اطمینان بخش اور اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amrit Kal Mega Yuva Utsav: گورنمنٹ ڈگری کالج بائزاننت ناگ میں امرت کال میگا یوا اتسو کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.