ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم کئے گیے مخصوص وارڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کووڈ مریضوں کے لئے رکھے گئے بیڈس کی تعداد چودہ سے بڑھا کر چونسٹھ کر دی۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اضافی بیڈس قائم کئے گئے تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کو دوسرے جگہ منتقل کرنے کی ضرورت نہ پڑے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت ممکن ہو سکے۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج غریب و مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے ریڈکراس سے فی کس دس ہزار کی امدادی رقم دینے کاحکم دیاگیا ہے۔
انہوں نے ہسپتال کے سپرینڈنڈنت کو ہدایت دی کہ وہ ایسے مریضوں کی لسٹ تیار کریں تاکہ انہیں وقت پر رقم واگزار کی جائے۔
ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔