ETV Bharat / state

اننت ناگ: شانگس علاقے میں عوامی دربار منعقد

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے تحصیل شانگس کا دورہ کرکے پبلک دربار کے دوران عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کرنے کی متعلقہ افسران سے تلقین کی۔

اننت ناگ: شانگس علاقے میں عوامی دربار منعقد
اننت ناگ: شانگس علاقے میں عوامی دربار منعقد
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 10:53 AM IST

ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں عوامی دربار کے دوران ڈی سی اننت ناگ سمیت انتظامیہ اور مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

عوامی دربار کے دوران مختلف علاقہ جات سے آئے وفود نے افسران کو اپنے اپنے علاقہ جات میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

اننت ناگ: شانگس علاقے میں عوامی دربار منعقد

عوامی وفود نے شانگس کے لئے زنانہ ڈگری کالج، منی سیکریٹریٹ، ڈاٹی ناگ میں پارک، پنچایت حلقہ شانگس کی حد بندی، ٹیلی کام کی سہولیات، سب ضلع اسپتال میں بلڈ بینک کے قیام سمیت کئی مطالبات افسران کے سامنے رکھے۔

ڈی سی اننت ناگ نے عوامی شکایات سننے کے بعد متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دی کہ عوامی مطالبات کو جلد پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے 73rdترمیم جموں و کشمیر میں بھی لاگو ہونے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’اب کشمیر میں پنچایتوں کو کافی اختیارات دئے گئے ہیں، انہیں چاہئے کہ عوام کو درپیش مشکلات کے ازالہ کو اولین ترجیح دی جائے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.