ETV Bharat / state

Amaranth Yatra 2022: اننت ناگ انتظامیہ کی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال - amaranth yatra 2022

امرناتھ یاترا Amaranth Yatra 2022 سے متعلق اننت ناگ انتظامیہ نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کر کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی سی اننت ناگ پیوش سنگلا نے اس میٹنگ کی صدارت کی۔ رواں برس امرناتھ یاترا 30 جون کو شروع ہوگی اور 11 اگست کو ختم ہوگی۔

DC anantnag held meeting with stakeholders regarding amaranth yatra
امرناتھ یاترا، اننت ناگ انتظامیہ کی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال
author img

By

Published : May 20, 2022, 8:45 PM IST

اننت ناگ: ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے امرناتھ یاترا Amaranth Yatra 2022 کے پیش نظر گھوڑے بانوں اور رہائش و دیگر سہولیات کے لیے قیمتیں مقرر کرنے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس ضمن میں ڈاک بنگلو کھنہ بل اننت ناگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی صدارت میں ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی، میٹنگ کے دوران لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران اور مختلف متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ممبران بھی موجود تھے۔

امرناتھ یاترا کے متعلق اننت ناگ انتظامیہ نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا

میٹنگ میں یاتریوں کو فراہم کی جانے والی اشیاء، رہائش کی سہولیات کے نرخوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہائش گاہوں میں صفائی ستھرائی، خراب موسمی حالات کی صورت میں ہنگامی تیاریوں سمیت دیگر امور پر بھی بات کی گئی۔ اسٹیک ہولڈرز نے حکام کو یقین دلایا کہ یاتریوں کو طے شدہ نرخوں پر اشیا اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی ایم پہلگام، نائب تحصیلدار پہلگام، میونسپل کونسل کے ایگزیکٹو افسر کو کیمپنگ آلات کی فراہمی کے معیار کا معائنہ کرنے اور ایک ہفتہ کے اندر اس کی پوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔ گھوڑے بانو کے رجسٹریشن کے لیے مختلف کاروائی بشمول پولیس تصدیق، ای شرم رجسٹریشن، بلڈ گروپس و دیگر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ ایجنسیوں کو ڈی سی اننت ناگ نے مشترکہ کیمپ منعقد کرنے اور رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ ایجنسیوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے آگاہی کیمپس لگائے جائیں اور مطلوبہ دستاویزات کی فہرست مختلف ذرائع سے گھوڑے والوں تک پہنچائے جائیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران امرناتھ یاترا 2022 کے دوران پری پیڈ سہولت کو چلانے کے لیے لازمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ سیاحت کو پری پیڈ سسٹم چلانے اور ٹریک کے مختلف مقامات پر بندش لگانے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Amarnath Yatra Security Meeting: آئی جی پی کشمیر کا دورہ اننت ناگ، سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے میٹنگ

ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ پری پیڈ سروس کی فراہمی زیادہ چارج کرنے کے رجحان کو روکے گی۔ پہلگام کے نُن وان اور دیگر بیس کیمپوں سے امرناتھ گھپا تک گھوڑوں کی خدمات حاصل کرنے کے نرخوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بورڈ میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کے بعد قیمتیں طے کی گئیں۔ ڈانڈی اور پٹھو ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر غور کیا گیا اور قیمتیں طے کی گئیں۔

واضح رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا 30 جون کو شروع ہوگی اور 11 اگست کو ختم ہوگی۔ اس دفعہ انتظامیہ نے کافی تعداد میں زائرین کے آمد کی امید ظاہر کی ہے۔ وہیں آج آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بھی اننت ناگ میں ایک سکیورٹی اجلاس کی صدارت کرکے سالانہ امرناتھ یاترا کے سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.