جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے دمحال علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد فوج پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا۔
اس دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی تھی، علاقے میں گولیوں کے چلنے کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد مذکورہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فوجی اور نیم فوجی دستے بٹھائے گئے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں فوج کی جانب سے لائٹس انسٹال کی گئی ہیں۔ اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔