ETV Bharat / state

ویری ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔

ویری ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج
ویری ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 6:02 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے تنخواہوں کی واگزاری، محکمہ میں مستقلی اور دیگر مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔

احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے انکے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

ویری ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاجی عارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے معمولی اجرت پر تندہی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم اسکے باوجود مہینوں سے انکی تنخواہیں واگزار نہیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے دیگر مرکزی زیر انتظام خطوں (یونین ٹیریٹریز) کی طرح کشمیر میں بھی ’’منیمم ویجز ایکٹ‘‘ (Minimum Wages Act) لاگو کرنے کی بھی مانگ کی۔ عارضی ملازمین نے نوکریوں کی مستقلی کے حوالے سے بھی سرکار سے واضح پالیسی مرتب کرنے کی مانگ کی۔

احتجاجی عارضی ملازمین کے مطابق ’’اگر سرکار اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ نہیں لیتی، تو ہم مجبور ہو کر اپنے اہل و عیال کے ساتھ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.