ETV Bharat / state

محکمہ وائلڈ لائف کے عارضی ملازمین کا احتجاج

ضلع اننت ناگ میں محکمہ وائلڈ لائف میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے عارضی ملازمین کا احتجاج
محکمہ وائلڈ لائف کے عارضی ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 9:19 PM IST

ضلع اننت ناگ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں محکمہ وائلڈ لائف سے وابستہ عارضی ملازمین نے اپنی مختلف مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عارضی ملازمین جموں کشمیر وائلڈ لائف یونائٹڈ فرنٹ ایسوسی ایشن کے بینر تلے احتجاج کر رہے تھے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے عارضی ملازمین کا احتجاج

عارضی ملازمین کی مانگ ہے کہ ان کی بند پڑی تنخواہوں کو واگزار کیا جائے اور نوکریوں کو مستقل کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی بار اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لانے کے باوجود ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیف وارڈن کی جانب سے مذکورہ ملازمین کی فائل کو سکریٹریٹ روانہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرنے اور نوکریوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.