ETV Bharat / state

CRPF Blood Donation Camp: سی آر پی ایف یاتریوں کی حفاظت کیلئے وعدہ بند، ڈی آئی جی - ڈی آئی جی سی آر پی ایف امرناتھ یاتری

سی آر پی ایف کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ CRPF Blood Donation Camp Anantnag

سی آر پی ایف یاتریوں کی حفاظت کے لیے وعدہ بند، ڈی آئی جی

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 1:12 PM IST

a

اننت ناگ (جموں و کشمیر): ’’امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سی آر پی ایف کے اہلکار جگہ جگہ بنکر بنا رہے ہیں۔ یاتریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے نہ صرف سی آر پی ایف بلکہ سبھی سیکورٹی ایجنسیز اور حکومتی ادارے وعدہ بند ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ڈی آئی جی، سی آر پی ایف نے 40 بٹالین سی آر پی ایف کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منعقدہ ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا۔

سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈی آئی جی، دنیش پرتاپ اپادھیاے، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سی آر پی ایف عوام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے میں ہر وقت پیش پیش رہتی ہے، اسی وجہ سے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔‘‘ قبل ازیں سی آر پی ایف کی جانب سے 40بٹالین ہیڈکوارٹر ہیون سنما، آشاجی پورہ میں عطیہ خون کیمپ کے دوران سی آر پی ایف جوانوں نے خون کا عطیہ کا پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ پیش کرنے سے متعلق عام ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے حوالہ سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: World Blood Donor Day وادی میں خون عطیہ کرنے والوں کی شرح میں اضافہ، پھر بھی مختلف ہسپتالوں میں خون کی کمی

دنیش پرتاپ اپادھیائے نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے حوالہ سے کہا کہ آئے روز حادثات رونما ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر ہسپتالوں میں خون درکا رہتا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے سی آر پی ایف کے اہلکار بھی لوگوں کی جانیں بچانے کے لے خون کا عطیہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’سڑک حادثات کے دوران زخمی ہونے والے بعض افراد وقت پر طبی امداد نہ پہنچنے یا خون کی عدم دستیابی کے سبب فوت ہو جاتے ہیں۔ حادثات و ایمرجنسی کے وقت عطیہ کیا ہوا خون کسی مریض کی جان بچانے کے کام آ سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے عوام خاص کر نوجوانوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی، تاکہ ہنگامی صورتحال کے دوران یہ خون کسی کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو سکے۔ انہوں نے عطیہ خون کیمپ میں شرکت کرنے والے سبھی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.