ETV Bharat / state

CRPF Organised Cricket Tournament: سی آر پی ایف کے زیر اہتمام ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ - سنٹرل ریزرو پولیس فورس قاضی گنڈ

سی آر پی ایف کی جانب قاضی گنڈ میں منعقد کیے گئے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مقامی 20 ٹیموں نے شرکت کی۔

سی آر پی ایف کے زیر اہتمام ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ

author img

By

Published : May 6, 2023, 2:33 PM IST

سی آر پی ایف کے زیر اہتمام ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 163 بٹالین نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے اور اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے قاضی گنڈ میں منعقد کیے گئے ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے ذی عزت شہریوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سی آر پی ایف کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

والنٹ فیکٹری، قاضی گنڈ میں تعینات سی آر پی ایف کی 163 ویں بٹالین کی جانب سے منعقد کی گئے ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی آئی جی، سی آر پی ایف، ڈی پی اپادیاے نے کیا۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر 163 بٹالین، اجے کمار کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود رہے۔ کرکٹ کے اس منفرد فارمیٹ کو نوجوانوں کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی اور ٹورنامنٹ میں کل 20 ٹیموں نے شرکت کی۔

کمانڈنگ آفیسر 163 بٹالین، اجے کمار، نے ٹورنامنٹ کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سویک ایکشن پلان کے تحت اس طرح کی سرگرمیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپ کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کے لیے ہنر بخش کورسز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جبکہ نوجوانوں کی پنہاں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں ایک بہترین پلیٹ فراہم مہیا کرانے کی غرض سے بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس طرح کے ٹورنامنٹس مستقبل میں بھی منعقد کرائے جانے کی یقین دہانی کی۔

مزید پڑھیں: CRPF Medical Camp سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.