ETV Bharat / state

Plunder in Dooru Verinag MC?: ڈورو ویری ناگ میونسپل کونسل چیئرمین پر بدعنوانی کا الزام

میونسپل کونسل ڈورو ویری ناگ کے ممبران نے کونسل کے چیئرمین پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ چیئرمین نے سبھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 7:27 PM IST

ڈورو ویری ناگ میونسپل کونسل چیئرمین پر بدعنوانی کا الزام

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : میونسپل کونسل ڈورو، ویری ناگ میں بے ضابطگیوں کی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ کئی کونسلرز کا الزام ہے کہ ’’مفاد عامہ اور علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے واگزار کئے جا رہے فنڈس میں دھاندلیاں کی جا رہی ہیں، جس میں میونسپل کونسل کے صدر محمد اقبال آہنگر اور ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی کے مابین ساز باز جاری ہے۔‘‘ میونسپل کمیٹی ممبران نے یہ الزامات پریس کانفرنس کے دوران عائد کیے۔

میونسپل کونسل کے ممبر جاوید احمد کا کہنا ہے کہ ’’کونسل کے چیئرمین اپنے وارڈ ممبران کو اعتماد میں لئے بغیر ہی تعمیراتی کاموں کو منظوری دے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فنڈس میں مبینہ بے ضابطگیوں کے لئے وارڈ ممبران سے مختلف بہانے بازی کرکے کورے کاغذ (خالی کاغذ) پر دستخط لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’میونسپل کونسل ڈورو میں بے ضابطگی عروج پر ہے اور رقومات کی دھاندلی اتنی چالاکی سے کی جاتی ہے کہ کسی کو اس کی بھنک بھی نہیں لگنے دی جاتی۔‘‘ کونسلرز کا الزام ہے کہ ’’یہاں نہ صرف تعمیر و ترقی کے نام پر لوٹ کھسوٹ کی جا رہی ہے بلکہ گاڑی والوں سے وصول کئے جا رہے اینٹری فیس میں بھی دھاندلی کرکے سرکاری خزانے کو چونا لگایا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ طور جعلی رسیٹ بکس (Reciept Book) کے ذریعہ چُنگی والوں یعنی گاڑیوں سے اینٹری فیس وصول کیا جا رہا ہے۔ کونسلرز کے مطابق میونسپل کونسل کے چیئرمین سرکاری گاڑی کے بجائے نجی گاڑی استعمال کرتے ہیں جبکہ سرکاری گاڑی کا خرچہ وہ اپنی جیب میں ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے منظور نظر ٹھیکیداروں کو کام دیا جاتا ہے اور ان سے کام کے بدلے موٹی رقومات بطور کمیشن وصول کی جا رہی ہے۔‘‘

جاوید احمد کا مزید کہنا ہے کہ ’’تمام کونسلز یک زبان ہیں، اور کبھی بھی اپنا اعتماد واپس لے سکتے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پہلے بے ضابطگیوں کی تحقیقات ہونی چاہئے۔‘‘ وارڈ ممبران کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں نے ان پر اعتماد کرکے ان کو اپنا نمائندہ بنایا تھا۔ تاہم دھوکہ دہی کی وجہ سے وہ لوگوں کے سامنے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہمیں کبھی بھی اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ہے، کبھی بھی ہمارے ساتھ میٹنگ منعقد نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔‘‘ ان کا مزید الزام ہے کہ جب بھی وہ از خود متعلقہ دفتر سے بذات خود رجوع کرتے ہیں تو انہیں شرمندہ ہو کر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: Corruption Case on Srinagar Dy Mayor سرینگر کے ڈپٹی میئر کے خلاف مبینہ کورپشن کی جانچ کا حکم

وارڈ ممبران (کونسلز) نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میونسپل کونسل ڈورو ویری میں مبینہ بے ضابطگیوں کی باریک بینی سے تحقیقات ہونی چاہئے اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔‘‘ ادھر، میونسپل کونسل ڈورو ویری ناگ کے چیئرمین محمد اقبال آہنگر نے کہا ان پر لگائے گئے ’’تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کونسل میں کہیں پر بھی بے ضابطگی نہیں ہے اور یہاں پورے نظم ونسق کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔‘‘ اقبال نے کہا کہ ’’الزام تراشی کرنے والے افراد جن رسپٹ بکس کو جعلی بتا رہے ہیں وہ اصلی ہیں اور انہیں کونسل کی جانب سے قانونی اور مناسب طریقہ کار کے تحت فراہم کیا گیا ہے۔ جبکہ خالی کاغذ پر دستخط تنخواہ کی واگزاری کے سلسلہ میں لئے گئے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.