ETV Bharat / state

Cricket Tournament: نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کیلئے اقدامات

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 2:00 PM IST

وادی کشمیر میں نوجوانوں کو منشیات کی لت سے باز رکھنے کے لئے مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

نوجوانوں کو نشےسے دوررکھنے کیلئے اقدامات

اننت ناگ: دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک ہندوستان میں بھی کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرام مختلف محکموں کی مختلف اسکیموں کے ذریعے فروغ دیا جارہا ہے۔کھیل کود نہ صرف تفریح ​​کا ایک ذریعہ ہے بلکہ یہ زندگی کے تمام تناظر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل کود صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی کرکٹ کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے۔ کیونکہ کرکٹ کو کھیلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ وہی کشمیری نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور اور منشیات سے پاک بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سرکاری اور غیر سرکاری ادارے یہاں کے نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے لیے کھیل کود کے موقع فراہم کر رہے ہیں۔ اور مختلف ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ دیلگام اننت ناگ میں آج مقامی نوجوان نے شہریوں کے تعاون سے دیلگام پریمیر لیگ کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس ٹورنامنٹ میں علاقے کے 9 ٹیمیں حصہ لی۔ ابتدائی میچ ٹائیگر سپورٹس اور ڈی سی سی دیلگام کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے زی شعور لوگوں نے نوجوانوں کی کافی سراہنا کی اور میچ دیکھنے کے لیے دیلگام کے اسٹیڈیم میں موجود رہے۔

کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہاں کے نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے کے لئے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔جہاں سرکار اپنی طرف سے کوششیں کر رہی ہے۔ وہی مقامی لوگ بھی نوجوانوں کو بری عادتوں سے دور رکھنے کے لیے پیش پیش ہیں۔

کھیل کود صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں اور ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں اور شخصیت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے ذریعے لوگوں کے درمیان تعاون کا احساس پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے تاکہ وہ مل کر اور متحد ہو کر ملک کی ترقی کے لیے کام کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرکٹ جیسے کھیلوں کےلیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے پروگراموں کو سرکاری سطح پر بھی کروانے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں کو ایسے پروگراموں میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کےلیے ایک پلیٹ فارم ملتا ہے۔ اس موقعہ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔ جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس دلچسپ مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ٹورنامنٹ کے آخر میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے فیاض لولو کو بھی مومنٹو سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:Militant Associate Arrested بارہمولہ سے عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

واضح رہے ضلع میں اس طرح کا پروگراموں کی کافی سراہنا کی جا رہی ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے کے لئے کھل کود کے پروگرام جاری رکھے جائے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.