ETV Bharat / state

اننت ناگ کرکٹ پریمیئر لیگ کا انعقاد - ٹورنامنٹ کے انعقاد

ضلع اننت میں اے سی پی ایل کے تحت اننت ناگ کرکٹ پریمیئر لیگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اننت ناگ کرکٹ پریمئر لیگ کا انعقاد
اننت ناگ کرکٹ پریمئر لیگ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 2:49 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور ضلع انتظامیہ کی ٹیموں کے مابین کرکٹ پریمیئر لیگ کے تحت کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ کرکٹ پریمئر لیگ کا انعقاد

گورنمنٹ میڈیکل کالج کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 15 اورز میں 78 رنز بنائے جسے ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے محض 10 اوروں میں مکمل کرکے میڈیکل کالج کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد ’’معمول کے ورک لوڈ اور ذہنی تناؤ سے دور تقریح اور خوشی کے لمحات میسر کرنا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے ذریعے وہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرانا چاہتے ہیں ’’تاکہ نوجوان منشیات سے دور رہ کر کھیل کود کی سرگرمیوں میں اپنے جوہر دکھا سکیں۔‘‘

منتظمین نے لوگوں خاص کر ضلع اننت ناگ کے نوجوانوں سے کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ وہیں میچ میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.