ETV Bharat / state

اننت ناگ میں 'چلو ٹیکہ لگوائیں' مہم کا آغاز

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 8:59 PM IST

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع میں 'چلو ٹیکہ لگوائیں' مہم کا آغاز کیا۔

اننت ناگ میں 'چلو ٹیکہ لگوائیں' مہم کا آغاز
اننت ناگ میں 'چلو ٹیکہ لگوائیں' مہم کا آغاز

اننت ناگ میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی نے کہا کہ حالیہ وقت کے دوران ویکسینیشن کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ویکسینیشن کا روزانہ ہدف 6000 ہے لیکن اس کو بڑھا کر 13000 تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سنگلا نے لوگوں کو ویکسینیشن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے اور یہ ایک سال کی ذہانت انگیز تحقیق کا ایک نتیجہ ہے جس میں ملک کے اعلیٰ سائنسدانوں نے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے ضلع کے ذی از افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ لوگوں کو اس ویکسین کے بارے میں جانکاری دیں اور انہیں ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ کریں۔

ڈاکٹر سنگلا نے اس ویکسین کے خلاف غلط فہمی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی انتباہ دیا اور اس کے علاوہ عام لوگوں کو بھی ایسے عناصر کی طرف توجہ دینے سے گریز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.