ETV Bharat / state

اننت ناگ کے دراوئے علاقے میں سرچ آپریشن - تلاشی کارروائی شروع

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دراوئے کوکرناگ میں فوج کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اننت ناگ کے دراوئے علاقے میں سرچ آپریشن
اننت ناگ کے دراوئے علاقے میں سرچ آپریشن
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 10:08 PM IST

تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دراوئے علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے فوراً بعد فوج کی 19 آر آر نے لارنو بلاک کے دراوئے علاقہ کا محاصرہ شروع کیا ہے۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی جارہی تھی۔
خبر لکھنے تک تلاشی کاروائی جاری ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ کے پار

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں منقسم کرنے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز نے عسکری مخالف کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ رواں برس اب تک مختلف تصادم آرائیوں کے دوران 195 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان تصادم آرائیوں کے دوران درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو روز قبل کپواڑہ کے مژھل علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا تھا، اس تصادم میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.