گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ میں بالآخر ہائی فلو آکسیجن پلانٹ کو فعال بنادیا ہے۔
وہیں، 1000 ایل پی ایم صلاحیت والے پلانٹ میں 200 بستروں کو آکسیجن فراہم کیا جائے گا۔ اس سے کم سے کم 30 کورونا سے متاثرہ یا نمونیا کے مریض بھی سانس لیتے رہیں گے۔
اس سے قبل اسپتال میں 350 بلپیم کم صلاحیت والا پلانٹ تھا۔ اس کے علاوہ 150 بلک آکسیجن سلنڈر بھی تھے۔
تاہم آکسیجن کے محتاج مریضوں کو ہائی فلو آکسیجن کے لیے سرینگر کے اسپتالوں میں روانہ کیا جاتا تھا۔
اس ضمن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ڈاکٹر محمد اقبال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہم نے 1000 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کو فنکشنل بنایا ہے اور یہ یہاں ہائی فلو آکسیجن کے ضرورت مند مریضوں کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع میں ایک ماہ کے اندر اسی صلاحیت کے دو اور آکسیجن جنریشن پلانٹس لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ دو ہفتے بعد اسپتال کے تقریباً تمام بستروں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے لیے 10 کروڑ روپے کی لاگت سے پورا پلانٹ حاصل کیا گیا ہے۔
وہیں ایم ایس نے کہا کہ کووڈ-19 نامزد کردہ وارڈ میں کم از کم 30 بستروں کو اب ہائی فلو آکسیجن ملے گا۔