ETV Bharat / state

کوکرناگ: تین برس بعد بھی سڑک کا کام نامکمل - کام محکمہ آر اینڈ بی کو سونپا گیا تھا

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع کوکرناگ کے وِرکُم علاقہ میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج کا روڈ تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو پایا ہے۔

کالج جانے والی سڑک کی حالت حستہ
کالج جانے والی سڑک کی حالت حستہ
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 7:44 PM IST

لوگوں کا کہنا ہے کہ 2017 میں حکومت نے وندیولگام سے ہلر تک ایک روڑ کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا، جو کہ 11 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ اس کا کام محکمہ آر اینڈ بی کو سونپا گیا تھا، تاہم تین سال کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی کالج روڑ کا کام ابھی تک نامکمل ہے۔ جس کی وجہ سے کثیر آبادی کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج میں زیر تعلیم طلبا کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔

کالج جانے والی سڑک کی حالت حستہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی گاؤں ایسے ہیں جن کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ تک جانے کا واحد راستہ یہی ہے۔ ان کے مطابق بارش کے موسم میں سڑک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ جبکہ برف باری میں ان علاقوں کے لوگوں کا گھر سے نکلنا محال ہو جاتا ہے۔

یہ معاملہ جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آر اینڈ بی کے اسیسٹنٹ ایگزیکوٹیو انجینیئر اعجاز احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ 'مذکورہ روڈ سی آر ایف کے تحت بن رہا ہے اور فنڈس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کا کام رکا ہوا ہے'۔

اُن کا مذید کہنا تھا کہ 'گذشہ سال نامسائد حالات کی وجہ سے روڈ کو تعمیر کرنے میں انہیں مشکلات پیش آئی تھی'۔ انہوں نے نمائندے کو یقین دلایا کہ اگلے سال مذکوہ سڑک لوگوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.