ETV Bharat / state

Candle Light March in Anantnag اننت ناگ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا - کشمیر اردو نیوز

اننت ناگ میں کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت کے خلاف نے کینڈل مارچ نکالا گیا۔ اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں نے کشمیری پنڈت سنجے شرما پر حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 9:35 AM IST

Updated : Mar 1, 2023, 10:48 AM IST

اننت ناگ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف کینڈل مارچ نکالا گیا

اننت ناگ: اتوار کے روز پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر ہلاک کردیا جس کے خلاف اننت ناگ میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے کونسل کے ملازمین ، سول سوسائٹی اور ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے ہمراہ مہندی کدل سے لال چوک تک ایک کینڈل مارچ نکالا۔ کینڈل مارچ میں اننت قصبہ سے وابستہ خواتین نے بھی شرکت کی اور اس حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے مقتول کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ کینڈل مارچ مہندی کدل اننت ناگ سے شروع ہوا اور لال چوک میں اختتام پذیر ہوا۔

کینڈل مارچ میں شامل میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے کشمیر میں ہندو مسلم بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہیں جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر شامل ہیں اور یہاں کی مسلم برادری کے تمام لوگ ان کی مدد کے لیے پیش پیش رہیں گے۔ تاکہ یہاں قائم ہندو مسلم سکھ بھائی چارہ کو کوئی ٹھیس نہ پہنچے۔ واضح رہے کہ پلوامہ کے اچھن علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز کشمیر پنڈت سنجے کمار شرما کو گھر کے نزدیک گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ سنجے کمار شرما ایک نجی بینک میں سکیورٹی گارڈ تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2023, 10:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.