جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں ایس ڈی ایم آفس کے سامنے ٓآج آل جموں و کشمیر چوکیدار ایسوسی ایشن نے محنتانہ بڑھانے کے مطالبہ کو لے کر پُر امن احتجاج کیا۔
آل جموں و کشمیر چوکیدار ایسوسی ایشن کے صدر بشیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ وہ بہت کم پیسے کے عوض اپنا کام انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے باعث ان پر مزید ذمہ داریاں عائد ہوئی ہے جن کو وہ خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔ تاہم مہنگائی کے اس دور میں قلیل مشاہرہ پر گھر کے اخراجات پورے کرنا دشوار ہو رہا ہے۔
انہوں نے لیفٹننٹ گوربر جی سی مرمو انتظامیہ سے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ہے۔