اننت ناگ: کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کی بنیاد پر چیف ایجوکیشن افسر اننت ناگ نے ایس ایچ او ویری ناگ کو ایک نجی اسکول کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ FIR Against Private School Anantnag
واضح رہے کہ اننت ناگ کے کرنگسو علاقہ میں السروت کانونٹ نام کے نجی اسکول کے طلباء 15 جون کو ویری ناگ سیر و تفریح کے لیے گئے تھے، جس دوران طلبا کو پارک میں تمباکو نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا تھا جو کافی وائرل ہوا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسکول کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Smoking Video of Students Viral
چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ نے اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن ویری ناگ کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی حرکت ایجوکیشن پالیسی اور ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس لیے ایس ایچ او ویری ناگ سے درخواست ہے کہ مذکورہ اسکول کے خلاف فوری طور ایف آئی آر درج کی جائے اور اس کی ایک کاپی متعلقہ حکام کو روانہ کی جائے۔
مزید پڑھیں: