ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج - protest in sirhama bijbehara

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ زراعت میں برسوں سے کام کر رہے عارضی ملازمین نے بجبہاڑہ میں خاموش احتجاج کیا۔

بجبہاڑہ: یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 5:23 PM IST

محکمہ زراعت سے وابستہ یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے نوکریوں کی مستقلی اور رکی پڑی تنخواہوں کی واگزاری کو لے کر ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں قائم لیوینڑر فارم میں خاموش احتجاج کیا۔

جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئے روز عارضی ملازمین نوکریوں کی مستقلی کو لیکر احتجاج کر رہے ہیں تاہم مختلف سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کے مسائل جوں کے توں ہیں۔

بجبہاڑہ: یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج

بجبہاڑہ کے سرہامہ علاقہ میں محکمہ زراعت میں کام کرنے والے کیجول لیبرس نے اپنے مطالبات کو لیکر خاموش احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں سے انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے محکمہ میں خوش اسلوبی سے خدمات انجام دے رہے ہیں، دہائیوں سے کام کر رہے بعض افراد ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، تاہم آج تک انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قلیل اجرت پر آج کے مہنگائی کے دور میں گزارہ کرنا نا ممکن ہو جاتا ہے۔

احتجاجیوں نے لیفٹینٹ گونر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد محکمہ میں مستقل کیا جائے تاکہ وہ اپنے اور اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.