ETV Bharat / state

اننت ناگ اور پلوامہ میں سرچ آپریشن - علاقہ میں فوج کی تین راشٹریہ رائیفلز

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ اننت ناگ کے ویری نوبوگ علاقہ میں فوج کی تین راشٹریہ رائیفلز کی جانب سے تلاشی کاروائی جاری ہے۔ جبکہ پلوامہ کے کھیو کے میر محلہ کو بھی سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا ہے۔

ویری نوبوگ علاقہ کا محاصرہ
ویری نوبوگ علاقہ کا محاصرہ
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 7:07 PM IST

Updated : Oct 9, 2020, 8:04 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے ویری نوبوگ علاقہ کو سکیورٹی فورسز نے اس وقت محاصرہ میں لیا جب انہیں مذکورہ علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی۔

ویری نوبوگ علاقہ کا محاصرہ

علاقہ میں فوج کی تین راشٹریہ رائیفلز کی جانب سے تلاشی کاروائی جاری ہے۔ تاہم سرچ آپریشن کے دوران ابھی تک کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: معذوروں کے لیے مشعل راہ

دوسری طرف ضلع پلوامہ کے کھیو کے میر محلہ کو سکیورٹی فورسز نے اُس وقت محاصرے میں لے لیا، جب سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، خبر لکھے جانے تک محاصرہ جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Oct 9, 2020, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.