ETV Bharat / state

Sanjay Dutt In Kashmir 'کشمیر جیسی خوبصورت جگہ میں نے کہیں نہیں دیکھی': سنجے دت - کشمیر میں فلموں کی شوٹینگ

معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے جمعرات کے روز عشمقام میں واقع مشہور زیارت سخی زین الدین ولیؒ کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی۔ انہوں نے کہا کہ "بابا کا بلاوا تھا اس لئے ہم لوگ یہاں آئے۔ دعا کرتے ہیں کشمیر کے لئے سب صحیح ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں سیر و تفریح کی خاطر آئے۔"

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 9:10 PM IST

کشمیر جیسی خوبصورت جگہ میں نے اور کئی نہیں دیکھی، سنجے دت

عشمقام: بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت نے اننت ناگ کے عشمقام میں واقع مشہور زیارت سخی زین الدین ولیؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وہ اس وقت تمل فلم "لیو" کی شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر آئے ہوئے ہیں۔ سنجے دت نے کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ شوٹنگ جو کشمیر میں ہو رہی ہے اس سے معیشت کو فروغ ملے گا کیونکہ یہاں سیاح آئیں گے جن میں فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کشمیر اور کشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جیسی جگہ دنیا میں کوئی اور نہیں ہے۔

اننت ناگ کے عشمقام میں بابا سخی زین الدین ولی (رح) کی درگاہ پر حاضری کے دوران سنجے دت نے غار میں بھی کافی وقت گزارا۔ انہوں نے کہا کہ" بابا کا بلاوا تھا اس لئے ہم لوگ یہاں آئے ہیں، دعا مانگی ہے بھارت اور کشمیر کے لئے کہ سب صحیح ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح وارد کشمیر ہو تاکہ وہ یہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکے۔" انہوں نے کہا کہ" کشمیر سے ان کا رشتہ ان کی پہلی فلم راکی کے وقت سے ہے۔میری زندگی کا پہلا کام کشمیر سے ہی شروع ہوا تھا۔مجھے کشمیر سے اور کشمیر کے لوگوں سے بہت پیار ہیں اور میں چاہو کہ میں ہمیشہ یہی آو۔"

کشمیر سنجے دت کی عشمقام آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ سنجے دت ان دنوں پہلگام میں ایک تامل فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں قیام کئے ہوئے ہیں۔عشمقام پہنچنے پر وہاں پر موجود لوگوں نے سنجے دت کا والہانہ استقبال کیا۔ سنجے دت جیسے اسپر اسٹارس کی کشمیر آمد اور فلموں کی شوٹنگ سے سیاحتی شعبے سے منسلک افراد بھی کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والا اداکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.