ETV Bharat / state

Say No To Drugs Program منشیات کی روک تھام کے لئے اننت ناگ میں باڈی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد - باڈی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد

ضلع اننت ناگ کو منشیات سے پاک بنانے کے غرض سے جموں کشمیر پولیس نے اننت ناگ کے ایک نجی جم میں باڈی بلڈنگ پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام میں باڈی بلڈنگ سے منسلک سیکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا اور بہترین سماج کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کو فیزیکل ایکٹیویٹیز کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔ Body Building Program Held on Drug Abuse

منشیات کی روک تھام کے لئے اننت ناگ میں باڈی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 9, 2022, 8:17 PM IST

ملک بھر میں منشیات کے خلاف مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اننت ناگ میں مختلف پروگرامز کے ذریعہ نوجوان کو نشے کی لت سے دور رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ جموں کشمیر پولیس کے ذریعہ مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان اس بدعت سے دور رہیں۔ ضلع اننت ناگ کو منشیات سے پاک بنانے کے غرض سے جموں کشمیر پولیس کے اشتراک اننت ناگ کے ایک نجی جم میں باڈی بلڈنگ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ Body Building Program Held on Drug Abuse

منشیات کی روک تھام کے لئے اننت ناگ میں باڈی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد

پروگرام میں باڈی بلڈنگ سے منسلک سیکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا اور بہترین سماج کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کو فیزیکل ایکٹیویٹیز کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔ نوجوانوں کے مطابق نشے کی لت سے دور رہنے کے لئے کھیل کود کے علاوہ جم بھی ایک اہم ذریعہ ہے، جہاں پر نوجوان بری عادتوں سے دور رہ سکتا ہے اور یہاں پر ورزش کر جسمانی کمزوری کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نشے کی لت میں مبتلا افراد سے گزارش کی کہ وہ اپنی اور اپنوں کی زندگی بچانے کے لیے نشہ کی لت سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Seminar on Drug Abuse: منشیات کی روکتھام کے موضوع پر گاندربل میں سیمنار

انہوں نے نوجوانوں سے جم جسے مراکز میں اپنا وقت گزرنے کی اپیل کی۔ وہیں اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرس اننت ناگ عاشق حسین نے کہا کہ اننت پولیس کی ہر وقت کوشش رہی ہے کہ ضلع کو نشے سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے نوجوانوں اور سماج کے مختلف طبقات سے تعاون کی اپیل کی۔ اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ کو ڈرگس فری بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.