ETV Bharat / state

BJP on Civilian Killings غیر مقامی افراد پر حملہ عسکریت پسندوں کی بوکھلاہٹ، بی جے پی لیڈر - غیر مقامی باشندوں پر گولیاں

بی جے پی کے سینئر لیڈر صوفی یوسف نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں غیر مقامی باشندوں پر عسکری حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ BJP Leader on Civilian Killings

BJP on Civilian Killings: غیر مقامیوں پر حملہ عسکریت پسندوں کی بوکھلاہٹ، بی جے پی لیڈر

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 4:21 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رخِ مومن علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہوئے دو غیر مقامی افراد کو اور عسکریت پسندوں کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے یو ٹی صدر صوفی محمد یوسف نے حملہ کی سخت مذمت کی۔Sofi Yusuf Condemns Attack on Migrant Labourers

غیر مقامیوں پر حملہ عسکریت پسندوں کی بوکھلاہٹ، بی جے پی لیڈر

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے کہا کہ ’’یہ پاکستان کی ناپاک سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔‘‘ صوفی یوسف کے مطابق ’’ایسے حملوں سے غیر ریاستی باشندوں کا حوصلہ پست نہیں ہوا ہے کیونکہ ہر ایک کشمیری باشندہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہیں ماضی میں بھی خوش آمدید کیا ہے آئندہ بھی اس روایت کو یہاں کے باشندے زندہ رکھے گے۔‘‘ بی جے پی لیڈر کا مزید کہنا ہے کہ ’’5 اگست 2019 سے عسکریت پسندوں کے حوصلے پست ہو گئے ہیں اور اب وہ بے گناہوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔‘‘ Militant Attack on Non locals

واضح رہے کہ سنیچر کی شام عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی ہوئے دو غیر مقامی باشندے اس وقت سرینگر کے سکمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حملہ میں چھوٹو پرساد ساکنہ گورکھپور اور گونبد ساکنہ خوشی نگر اترپردیش گولی لگنے کے سبب شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی۔ ادھر اننت ناگ پولیس نے اس ضمن میں بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ بھی درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.