اننت ناگ: جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف نے پہلگام سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے غم کی بات ہے کہ حال ہی میں اختتام پذیر امرناتھ یاترا کے دوران اپنے فرائض انجام دینے کے بعد واپس لوٹ رہے آئی ٹی بی پی جوانوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور حادثہ میں کئی جوانوں کی قیمتی جانیں چلی گئیں۔Sofi Yousuf on Pahalgam Road Accident
صوفی یوسف نے کہا کہ مقامی لوگوں نے حادثہ کے بعد زخمیوں کی مدد کی اور انہیں ہسپتال پہنچانے کے لیے جس طرح کوششیں کی وہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے اور ان کی جتنی سراہنا کی جائے کم ہے۔ انہوں نے فوری طبی سہولیات کی فراہمی، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے پر پولیس، سِول اور طبی انتظامیہ کی بھی سراہنا کی۔ صوفی یوسف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلد ہی امداد کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ منگل کے روز پہلگام کے فرسلن علاقہ میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں سے بھری ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی، اس حادثہ میں 8 جوان ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دو درجن سے زائد جوان زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت نشوش ناک بتائی جارہی ہے۔۔ITBP Vehicle met Accident in Pahalgam
یہ بھی پڑھیں : ITBP Vehicle Met With An Accident پہلگام سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے آٹھ جوان ہلاک