اننت ناگ: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا تین روزہ جنوبی کشمیر دورہ اختتام پزیر ہوا ۔ تیسرے روز عمر عبداللہ نے اچھہ بل علاقہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر کافی امیدیں تھیں۔ کشمیری پنڈت بی جے پی کے گُن گاتے تھے اور کہتے تھے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کو وادی میں بسانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائے گے۔، لیکن یہاں اُلٹا ہوا جو پہلے سے یہاں بسے ہوئے تھے وہ بھی اب یہاں رہنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔Omar Abdullah Kashmiri Pandit Killings
مزید پڑھیں:
- Omar Abdullah On PSA Removal اقتدار میں آنے کے بعد پی ایس اے ہٹا دیں گے، عمر عبداللہ
- Omar Abdullah اس بار کے الیکشن لوگوں کی شناخت کیلئے لڑے جائیں گے، عمرعبدااللہ
انہوں نے کہا کہ جو کشمیری پنڈت ملیٹنسی کے تیس سالہ دور میں بھی یہاں آباد تھے وہ بھی وادی چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے، اب کون سا وعدہ بی جے پی نے ان کے ساتھ پورا ہوا۔Migration Of Kashmiri Pandit