ETV Bharat / state

Sensitization Programme In Anantnag: اننت ناگ میں بی آئی ایس کی جانب سے پروگرام کا انعقاد - نُو یوور اسٹانڈارز

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز جموں و کشمیر برانچ نے آج ڈاک بنگلو اننت ناگ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں معیارات کی تشکیل، پروڈکٹ سرٹیفیکیشن، ہال مارکنگ اور لازمی رجسٹریشن اسکیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔

Sensitization Programme In Anantnag
Sensitization Programme In Anantnag
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 3:26 PM IST

اننت ناگ: بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز جموں و کشمیر برانچ آفس نے ڈاک بنگلو اننت ناگ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کی صدارت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اننت ناگ، بشیر احمد وانی نے کی۔ اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن افسر آر کے حکیم، ایجوکیشن افسر سید اشفاق احمد، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، اسسٹنٹ لیبر کمشنر پیر ضمیر احمد ، سکریٹری میونسپل کونسل اننت ناگ نذیر احمد ملک و دیگر کئی سرکاری محکموں کے افسران موجود رہے۔

پروگرام کے دوران جوائنٹ ڈائریکٹر، بی آئی ایس پنکج آرتی نے، معیارات کی تشکیل، پروڈکٹ سرٹیفیکیشن، ہال مارکنگ اور لازمی رجسٹریشن اسکیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

اس موقعہ پر اپنے معیارات کو جانیں (نُو یوور اسٹانڈارز) کے عنوان سے ایک پورٹل کا لانچ کیا گیا، جس کے ذریعے مصنوعات کی معیارات آسانی سے تلاش کیے جاسکتے ہیں۔پروگرام کے دوران آئی ایس آئی مارک اور ہال مارک اور مختلف محکمانہ ٹینڈرز اور جی ای ایم پورٹل کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

بی آئی ایس افسر نے صارفین تک معیاری پراڈکٹس پہنچانے میں بی آئی ایس کے مختلف اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ بی آئی ایس کیئر ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ اور اس کے خصوصیات کے بارے میں بھی بتایا گیا اور اس کے تمام خصوصیات کی وضاحت کی گئی۔

مزید پڑھیں: Achabal Grievance Redressal Camp: اچھہ بل میں 'سروس ڈیلوری کیمپس' کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد ضلع میں محکمہ جات کے سربراہان کو معیاری مصنوعات کے معیار کی جانچ پڑتال اور مارکیٹ میں غیر معیاری مصنوعات کو کنٹرول کرنے کے قوانین سے آگاہ کرنا ہے۔اے ڈی سی نے اپنی ٹیم سے درخواست کی کہ وہ باہمی اتفاق سے کام کریں اور معاشرے کی بہتری کے لئے ایک دوسرے کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز، صارفین کے امور کی وزارت، خوراک اور عوامی تقسیم، حکومت ہند کے تحت بھارت کا قومی معیار کا ادارہ ہے۔ یہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز ایکٹ کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.