اننت ناگ: حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ لیگل اتھارٹی اننت ناگ اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومنز اننت ناگ کے اشتراک سے یک روزہ سمینار مذکورہ کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ Biodiversity Program in Anantnag
جہاں حیاتیاتی تنوع پر مختلف دانشوروں نے تبادلۂ خیال کیا اور عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی پر سامعین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ میر وجاہت، کالج پرنسپل کے علاوہ مذکورہ شعبہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کی مناسبت سے جانکاری فراہم کی۔