ETV Bharat / state

Cricket Tournament in Bijbehara بجبہاڑہ اسپورٹس کلب نے کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا - ناگ ضلع کے سپورٹس اسٹیڈیم بجبہاڑہ میں کرکٹ ٹورنمنٹ

مرکزی سرکار و یوٹی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ نجی کمپنیوں، اداروں کی جانب سے بھی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی غرض سے کھیل سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ Cricket Tournament in Anantnag

Cricket Tournament in Bijbehara: بجبہاڑہ اسپورٹس کلب نے کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 4:59 PM IST

اننت ناگ: نیرو لیک پینٹس نامی ایک ادارے کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سپورٹس اسٹیڈیم بجبہاڑہ میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کُل 32ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بجبہاڑہ اسپورٹس کلب اور ایلیگنٹ سٹرائکرز سرینگر elegant strikers srinagar کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کافی دلچسپ رہا اور برابری کے اسکور کے بعد بالآخر سوپر اوور میں بجبہاڑہ اسپورٹس کلب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ Bijbehara Sports Club wins Cricket Tournament

بجبہاڑہ اسپورٹس کلب نے کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا

میچ کے اختتام پر ایک تقریب کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں منتظمین کی جانب سے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کے علاوہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب میں مقامی سیول سوسائٹی ممبران کے علاوہ جنوبی کشمیر کے معروف اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے والے پرویز رسول نے بھی شرکت کی۔ Nerolac Paints Organised T20 Cricket Tournament

نیرولیک پینٹ کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا جلد ہی ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ برسوں کے دوران حکومتی سطح پر کھیل کود خصوصاً کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں معیاری کرکٹ ٹرف تعمیر کی جارہی ہے اور عنقریب ہی قومی سطح کے کھیل مقابلوں کے انعقاد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Chenab Cricket Tournament پولیس کے زیراہتمام ڈوڈہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.