جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم بیورہ علاقے میں خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے سینکڑوں کنبے آج بھی پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے افراد کو مکان بنانے کے لیے مالی مدد دی جاتی ہے۔ تاہم بیورہ میں سینکڑوں کنبے آج بھی اس اسکیم سے بالکل ہی محروم ہیں۔ علاقے کے لوگ دور جدید میں بھی قسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور اُن مفلوک الحال کنبوں تک کسی بھی قسم کی سہولیات آج بھی میسر نہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مستحق افراد کی کفالت کرنے میں محکمہ دیہی و ترقی غفلت شعاری برت رہے ہیں۔
- مزید پڑھیں: اننت ناگ: پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے عوام محروم
- پونچھ: غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے فون پر جب یہ معاملہ محکمہ دیہی و ترقی کے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر بلال احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ جنہیں ابھی تک اس اسکیم سے فائدہ نہیں ملا ہے، انکی ویرفیکیشن 31 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی، اور فنڈس واگزار ہوتے ہی ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، انہوں نے نمائدہ کو یقین دِلایا ہے کہ مرکز کی جانب سے جتنی بھی اسکیمیں ایسے مفلوک الحال لوگوں کےلئے مختص کی گئی ہیں ان سب اسکیموں کا فائدہ مذکورہ علاقہ میں رہایش پزیر لوگوں کو پہنچایا جائے گا۔