ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: بجلی کی ترسیلی لائن سے مقامی لوگوں کو خطرہ

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی برفباری، یا تیز آندھی آنے کی وجہ سے یہ ترسیلی لائنس ٹوٹ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی آبادی خوف و دہشت میں رہنے کے ساتھ ساتھ کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہتے ہیں۔

electric poles
بجلی کی ترسیلی لائن
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 5:12 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں قائم خوشروئے کلان علاقہ بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنز پولز کے بجائے درختوں اور بوسیدہ کھمبوں پر لٹکائی گئی ہیں۔

بجلی کی ترسیلی لائن

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں آج تک متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں، کئی لوگ خطرے میں جی رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اُنہیں ہمیشہ جان و مال کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

علاقے سے گزرنے والی ترسیلی لائنوں کو محکمہ بجلی نے کھمبوں کے بجائے درختوں پر نصب کیا ہے۔ یہ ترسیلی لائنز کبھی بھی یہاں کسی ایک بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی برفباری، یا تیز آندھی آنے کی وجہ سے یہ ترسیلی لائنز ٹوٹ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و دہشت کے ساتھ ساتھ کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے اُنہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کے سامنے اپنے مطالبات رکھے لیکن آج تک اس سلسلے میں کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اس سلسلے میں ای-ٹی-وی بھارت کے نمائندہ نے جب محکمہ بجلی کے دفتر کا رخ کیا، تو وہاں پر کوئی موجود ہی نہیں تھا، جبکہ اس حوالے سے جب نمائدے نے فون پر یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر بشیر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو باربڑ وائر اسکیم میں رکھا گیا ہے۔ جیسے ہی حکومت کی جانب سے رقومات واگذار ہونگے وہ جلد ہی علاقہ میں بجلی کے کھمبے اور ترسیلی نظام میں بہتری لائیں گے، تاکہ علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.