ETV Bharat / state

Bidhard Park in Kokernag سرکار کی عدم توجہی سے بدہاڑ پارک مویشیوں کی چراگاہ بن گئی - کوکرناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی

محکمہ سیاحت نے کوکرناگ بدہاڑ پارک میں کئی خوبصورت ہٹس کا قیام عمل میں لایا تھا، تاہم حیران کن طور پر یہ ہٹس سیاحوں کے استعمال میں نہیں ہیں بلکہ مویشیوں کو باندھنے کے کام میں لائی جاتی ہیں اور پارک میں سیاح کم اور مویشی زیادہ نظر آتے ہیں۔

bidhard-park-became-a-cattle-pasture-due-to-govt-apathy
سرکار کی عدم توجہی سے بدہاڑ پارک مویشیوں کی چراگاہ بن گئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 8:12 PM IST

سرکار کی عدم توجہی سے بدہاڑ پارک مویشیوں کی چراگاہ بن گئی

کوکرناگ(اننت ناگ): مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جہاں حکومت سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے۔ وہیں زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ایک جانب حکومت مختلف منصوبوں کے تحت سیاحتی شعبے کو جاذب نظر، منفرد اور دلکش بنانے کی غرض سے کروڑوں روپئے صرف کرتی ہے، وہیں دوسری جانب ان سیاحتی مقامات پر کروڑوں روپے صرف کرنے کے باوجود بھی سیاح ان مقامات پر جانے سے گریز کرتے ہیں۔

کروڑوں روپئے صرف کرنے کے باوجود سیاحتی پارک چراگاہ میں تبدیل، جس کی مثال جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں محکمہ سیاحت نے کئی سال قبل سیاحوں کی سیر و تفریح اور قیام کرنے کے لیے دریائے برنگی کے کنارے بدہاڑ نامی علاقے میں ایک پارک کے ساتھ ساتھ کئی ہٹس کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے۔ تاہم محکمہ کی عدم توجہی سے پارک چراگاہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ پارک میں ہر طرف مویشی گھاس چرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جبکہ گوبر اور گندگی کے ڈھیر جمع ہونے کے سبب یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے بیٹھنے تک کی بھی جگہ میسر نہیں ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بدہاڑ کے مقام پر کروڑوں روپئے کی لاگت سے ہٹس اور پارک تعمیر کیے گئے۔ تاہم یہاں سیاحوں کے بجائے مویشی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت نے بدہاڑ پارک میں کئی خوبصورت ہٹس کا قیام عمل میں لایا تھا، تاہم حیران کن طور پر یہ ہٹس سیاحوں کے استعمال میں نہیں ہیں بلکہ مویشیوں کو باندھنے کے کام میں لائی جاتی ہیں اور پارک میں سیاح کم اور مویشی زیادہ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہونے کے باوجود پارک کی خستہ حالی سے دل رنجیدہ ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Kapran has Tourism Potential : کاپرن علاقے کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کا مطالبہ

جب ای ٹی وی بھارت نے نمائندے نے اس معاملہ کو کوکرناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ رومان کی نوٹس میں لانا چاہا، تو مذکورہ آفیسر اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے، حالانکہ نمائندے نے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کو فون پر رابطہ بھی کیا تاہم سی ای او نے فون اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.