اس موقع پر آئی سی ڈی ایس کے افسران و غیر سرکاری تنظیم کے عہدیداروں سمیت محکمہ تعلیم کے ملازمین اور مقامی خواتین کی کثیر تعداد موجود رہی۔
مقررین نے بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ کے بارے جانکاری دیتے ہوئےکہا کہ بیٹیاں قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں اور انکی حفاظت کرنا سماج کے ہر فرد کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کا پہلا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور ان کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے ان کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔