ETV Bharat / state

اننت ناگ: بی ڈی سی چیئرمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا کیا اعلان - سرکاری ملازمین

ضلع اننت ناگ میں بی ڈی سی چیئرمین عبدالمجید نے 15 مارچ تک کام چھوڑ ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا۔

’ناراض‘ بی ڈی سی چیئرمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا کیا اعلان

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 3:07 PM IST

عبدالمجید کی شکایت ہے کہ جب سے انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے انہیں اپنے اختیارات کا استعمال کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

عبدالمجید کا کہنا ہے کہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر کی جانب سے انہیں کسی طرح کا تعاون فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

’ناراض‘ بی ڈی سی چیئرمین نے کام چھوڑ ہڑتال کا کیا اعلان

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع اننت ناگ کے دچھنی پورہ بلاک میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے، وہیں سرکاری ملازمین کی من مانیاں عروج پر ہیں۔'

بی ڈی سی چیئرمین کے مطابق وہ اپنے بلاک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم انہیں ہر لحاظ سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران یا ملازمین کی جانب سے انہیں لوگوں کے سامنے شرمندہ کیا جاتا ہے اور ان کی رائے کو مسترد کر کے مخالف فیصلے لئے جاتے ہیں جس کے پیش نظر انہوں نے 15 مارچ تک کام چھوڑ ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا۔

بی ڈی سی چیئرمین کے مطابق 'اگر اس کے بعد بھی حالات ایسے ہی رہے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.